یوم ولادت حضرت معصومہ علیہا السلام قم آغا حسن کا ہدیہ تبریک و تہنیت

سلطان المدارس عمارت والی زمین کو ادارہ کے نام منتقل کئے جانے کا مطالبہ
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سلسہ امامت کی ساتویں کڑی حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کی صاحب زادی اور حضرت امام علی رضا ؑ کی ہمشیرہ حضرت فاطمہ معصومہ ؑ قم کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر وابستگان امامت و ولایت بالخصوص حضرت ولی العصر ؑ ، رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای اور فقیہ عالی قدر حضرت سید علی سیستانی کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے معصومہ ؑ قم کی خدمات اور کردار و عمل کو سلام پیش کیا آغا صاحب نے کہا کہ حضرت معصومہ ؑ قم نے اپنے برادر نام دار حضرت امام علی رضا ؑ کی شہادت کے بعد سر زمین ایران میں فکر اہلبیت ؑ کی تشہیر و ترویج میں ایک نمایا کردار ادا کیا اور حضرت زینب الکبریٰ  ؑ کی طرح اپنے برادر امام وقت کے مشن کی ترجمانی کی آغا صاحب نے اتر پردیش میں سلطان المدارس والی عمارت کی زمین کو مزکورہ ادارے کے نام منتقل کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دینی اور تعلیمی سطح پر گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہیں سینکڑوں علمی اور ادبی شخصیات مزکورہ ادارے کی پیدا وار ہے اس لئے ادارے کی اہمیت اور ضرورت کو محسوس کرکے مزکورہ زمین کو ادارے کے نام قانونی طور پر منتقل کرنا ایک ناگزیر ضرورت ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔