یوم قدس کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کشمیر کی جانب سے وادی بھر میں جلوس برآمد کرنے کا اعلان، سب سے بڑا اجتماع بڈگام میں ہوگا

(بڈگام) یوم قدس، مسکنِ انبیا ؑ قبلہ اولین سرزمین قدس فلسطین کی حمایت اور جملہ مظلومین عالم بالخصوص فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی، قبلہ اول کی بازیابی کیلئے تجدید عہدکے عزم کو دہرانے کیلئے جمعۃ الوداع 27 رمضان المبارک مطابق 29ماہ اپریل 2022ء جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے متعدد مقامات پر یوم قدس کے جلوس برآمد کئے جائیں گے۔
یوم قدس کا سب سے بڑا جلوس مرکزی امام باڑہ بڈگام سے تنظیم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں برآمد کیا جائے گا۔
علاوہ ازاین تنظیم کے اہتمام سے وادی میں معقد ہونے والے جمعہ اجتماعات کے مراکز حسن آباد سرینگر، ماگام، گامدوسوناواری، نوگام، آبی گزرسرینگر، آستانہ شریف چاڈورہ، سونہ پاہ بیروہ وغیرہ سے بھی جلوس ہائے یوم قدس برآمد کئے جائیں گے۔
جملہ مسلمین سے دینی فریضہ کے عنوان سے ان جلوسوں میں شرکت کی تاکید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔