کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے آغا سید حسن کا پیغام تہنیت

بڈگام/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اہم پیغام جاری کیا ہے جس کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
یا فَاطِمَةُ اشْفَعِی لِی فِی الْجَنَّةِ فَإِنَّ لَک عِنْدَاللَّهِ شَأْناً مِنَ الشأْنِ

کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی، مرجع عالی قدر جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی مدظلہ العالی، مراجع کرام تقلید، علماء کرام اور تمام مومنین کرام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
حضرت فاطمہ معصومہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ابتدا ہے سے ایسے ماحول میں پرورش پائی جہان والدین اور بہن بھائی سب کے سب اخلاقی فضیلتوں سے آراستہ تھے، عبادت و زہد، پارسائی اور تقوی، صداقت اور حلم، مشکلات و مصائب میں صبر و استقامت، جود و سخا، رحمت و کرم، پاکدامنی اور ذکر و یاد الہی، اس پاک سیرت اور نیک سرشت خاندان کی ابھری ہوئی خصوصیات تھیں۔
آپ کی زیارت معرفت کے ساتھ کرنے کا ثواب جنت ہے، ہم اس عظیم المرتبت خاتون کی ولادت باسعادت کے موقع پر
خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ پروردگار کریمہ اہلبیت کے صدقے میں امت مسلمہ کو تمام مشکلات سے نجات دے اور دنیا بھر میں امن و سکون قائم ہو۔
آغا سید حسن الموسوی الصفوی
صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔