پشاور کی جامع مسجد میں دہشت گردانہ حملے کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

(بڈگام) انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے جامع مسجد شہید عارف حسین الحسینی پشاور پاکستان میں ہلاکت خیز خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس انسانیت سوز سانحہ میں شہید ہوئے معروف شیعہ عالم دین اور مذکورہ جامع مسجد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین ارشاد حسین خلیل اور دیگر درجنوں شہدا کو خراج عقیدت پیش کی اور شہدا کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے جامع مسجد شہید عارف حسین الحسینی پشاور پاکستان میں ہلاکت خیز خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس انسانیت سوز سانحہ میں شہید ہوئے معروف شیعہ عالم دین اور مذکورہ جامع مسجد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین ارشاد حسین خلیل اور دیگر درجنوں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس دردناک سانحے پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔

دوسری جانب اس انسانیت سوز سانحہ کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کے سینکڑوں حامیوں اور کارکنوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر بڈگام میں زوردار احتجاجی مظاہرہ کیا اس احتجاجی مظاہرے میں حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد عقیل الموسوی اور حجت الاسلام والمسلمین آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سید مجتبیٰ نے پشاور خود کش حملہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان عرصہ دراز سے تکفیری انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے، شیعیان پاکستان کی مساجد امام باڑوں اور علمائے دین کو ایک منصوبہ بند تکفیری ایجنڈے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعیان پاکستان احساس عدم تحفظ کے شکار ہیں اور یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ خارجی عناصر پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کے لئے مسلکی انتہا پسندی کو پروان چڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

آغا سید مجتبیٰ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک سے مسلکی انتہا پسندی اور تکفیری سوچ کو تقویت دینے والے عناصر کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے جرات مندانہ حکمت عملی مرتب کریں۔

جامع مسجد پشاور میں دہشت گردانہ حملے کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا احتجاجی مظاہرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔