وادی کے ائمہ جمعہ اور ذاکرین حضرات کا انجمن شرعی شیعیان کے صدر کے ساتھ اہم اجلاس

(بڈگام) وادی بھر کے ائمہ جمعہ و جماعت اور مشہور ذاکرین کا جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے ساتھ حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ حالات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ علماء کرام اور ذاکرین کی ذمہ داری ہیکہ نوجوانوں کو دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ کیا جائے اور ان میں دینی اور انقلابی سوچ کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں علوم دینی کی طرف شوق اور رغبت دلائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔