مرکزی امام باڑہ بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کشمیر کی جانب سے تقسیم اسناد تقریب

بڈگام/ 5 اکتوبر 2022 کو امام باڑہ بڈگام میں تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کشمیر کے مختلف علاقہ جات سے نوحہ خوان، ذاکرین، دائرات حسینی اور اراکین انجمن شرعی شیعیان نے شرکت کی۔
نوحہ خوان دائرات حسینی اور اراکین انجمن شرعی شیعیان کو جلوس ہائے عزا کے دوران شاندار کارکردگی پر انعامات و توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔
تقسیم اسناد تقریب میں صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی حفظ اللہ کے علاوہ کئی علمائے دین اور ذاکرین کرام بھی موجود تھے۔ تقریب کا لینک:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔