مرحوم مولانا افتخار حسین انصاری ؒ کو انکی برسی پر آغا حسن کا خراج، مولانا محمد عباس انصاری کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں

بڈگام/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے معروف شیعہ عالم دین مرحوم حجت الاسلام والمسلمین مرحوم مولانا افتخار حسین انصاری ؒ کو انکی آٹھویں برسی پر عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے مرحوم کی غیر معمولی دینی اور سیاسی خدمات کو تاریخ شیعیان کشمیر کا ایک ناقابل فراموش باب قرار دیا۔

آغا صاحب نے کہا کہ مرحوم نے اپنے آباو اجدا کے دینی مشن کو نہ صرف بام عروج تک پہنچایا بلکہ دینی خدمات کے ساتھ ساتھ جرائت مندانہ سیاسی کردار ادا کیا جو کسی سے پوشیدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مرحوم مولوی صاحب کی کمی بڑی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع کے موقعہ پر آغا صاحب نے مرحوم مولوی صاحب کی گرانقدر خدمات کو یاد کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقعہ پر انجمن اتحاد المسلمین کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد عباس انصاری کی صحت یابی کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔