محمدیٰسین ملک کی پے درپے بلاوجہ گرفتاری قابل مذمت:آغا سید حسن

سرینگر/8اکتوبر2015/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے لبریشن فرنٹ چیرمین محمدیٰسین ملک کی پے درپے بلاوجہ گرفتاری اور ان کی پُر امن سیاسی سرگرمیوں پر قدغن کی پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قیادت کو ہراساں کرنے سے کشمیری عوام کے حریت پسند جذبات کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا اور نہ قیادت کو قوم کی خواہشات کی ترجمانی سے روکاجاسکتا ہے۔ آغا صاحب نے فرنٹ چیرمین سمیت تمام نظر بند سیاسی قائدین کی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔دریں اثنا لبریشن فرنٹ کے رہنما نورمحمد کلوال کی والدہ گرامی کے انتقال پر جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی وفد نے آج مرحومہ کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد میں آغا سید مجتبیٰ عباس موسوی الصفوی اور غلام محمد ناگو شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔