محرم تقریبات کے پر امن اور شایان شان انعقاد پر آغا سید حسن کا اظہار اطمینان، گرانقدر خدمات انجام دینے والی دینی سماجی اور فلاحی انجمنوں اور حکومتی اداروں کا پر خلوص شکریہ

بڈگام/ محرم الحرام کی خصوصی تقریبات مجالس و جلوس ہائے عزا کے پر امن اور پر وقار انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ان تمام دینی فلاحی سماجی، خدمت گزار انجمنوں اور سرکاری اداروں کا پر خلوص شکریہ ادا کیا جنہوں نے عزاداروں کی راحت رسانی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے کر شہدائے کربلا ؑ کے تئیں عقدیت و محبت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

آغا صاحب نے انجمن شرعی شیعیان کے عہدہ داران، اراکین و عاملین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محرم تقریبات کے دوران نظم و نسق کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور محنت کی۔

مجالس اور جلوس ہائے عزا میں شرکت کرنے والے جملہ عزاداران ، دائرات حسینی، علمائے دین، ذاکرین کرام اور نوحہ خوانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہوئے آغا صاحب نے سب کے لئے اجر عظیم کی دعا کی۔

آغا صاحب نے مختلف سرکاری اداروں بشمول سرینگر و دیگر میونسپل کار پوریشنوں، محکمہ صحت عامہ محکمہ پی ڈی ڈی،محکمہ پی ایچ ای، امن وقانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں وغیرہ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ایجنسیوں نے محرم الحرام کے دوران اپنے فرائض ادا کرنے میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

آغا صاحب نے ڈویژنل انتظامیہ کشمیر اور مختلف ضلعی انتظامیوں سے بھی اظہار تشکر کرتے ہوئےسب کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

One thought on “محرم تقریبات کے پر امن اور شایان شان انعقاد پر آغا سید حسن کا اظہار اطمینان، گرانقدر خدمات انجام دینے والی دینی سماجی اور فلاحی انجمنوں اور حکومتی اداروں کا پر خلوص شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔