محبوب ملت، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفیٰ الموسوی الصفوی کی بیسویں برسی پر انجمن شرعی شیعیان کشمیر کی جانب سے مجالس ترحیم کا انعقاد

(بڈگام) محبوب ملت، فخر کشمیر، زاہد کامل، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفیٰ الموسوی الصفوی کی بیسویں برسی پر انجمن شرعی شیعیان کشمیر کی جانب سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں مجالس ترحیم کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں صدر مرحوم کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی زیر سرپرستی چلنے والی جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے 17 جنوری سنہ 2022 بروز پیر، محبوب ملت، فخر کشمیر، زاہد کامل، مروج شریعت، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفیٰ الموسوی الصفوی کی بیسوین برسی کی مناسبت سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں مجالس ترحیم کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں صدر مرحوم کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی جائے گی۔

مجالس ترحیم میں قرآن خوانی اور مرثیہ خوانی کے علاوہ علماء کرام بہترین انداز میں صدر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔