عیدسعید غدیر کے موقع پر آغا حسن کا ہدیہ تبریک و تہنیت، اعلامیہ غدیر خم مسلمانوں کے لئےحاکمیت اور قیادت کا نقش راہ

بڈگام/ عید سعید غدیر کے متبرک موقع پر وابستگان ولایت و امامت بالخصوص ولی دوران حضرت حجۃ بن الحسن العسکری (عج)اور رہبر معظم انقلاب، ولی فقیہ زمان حضرت امام خامنہ ای دام ظلہ العالی و مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے واقعہ غدیر کو اسلامی تاریخ کا ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلامیہ غدیر خم مسلمانوں کے لئے حاکمیت اور قیادت کا نقش راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجۃ الوداع سے واپسی کے دوران غدیر خم کے مقام پر پیغمبر اسلام ﷺ نے جو فصیح و بلیغ خطبہ سوا لاکھ حجاج کرام کے سامنے دیا وہ رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے کامیابی اور سربلندی کا دستور العمل ہے جس میں رسول اکرم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے تاکیدی حکم سے علی ابن ابی طالب ؑ ؑ اور انکی اولاد معصومین ؑ کی امامت و ولایت کا عہد و پیمان مسلمانوں سے لیا انہوں نے کہا کہ عید غدیر مؤمنین کی مسرتوں اور کفار و منافقین کی حسرتوں کا دن ہے اور یہی عید سعید تکمیل دین اور اتمام نعمات کا بھی دن ہے۔

عیدسعید غدیر کے موقع پر آغا حسن کا ہدیہ تبریک و تہنیت، اعلامیہ غدیر خم مسلمانوں کے لئےحاکمیت اور قیادت کا نقش راہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔