صدر انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے شالیمار کی طیبہ زہرا کو ہدیہ مبارک باد

(سرینگر) صدر محترم انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمين الحاج آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی طرف سے آج ایک وفد طیبہ زہرا بِنتِ اسحاق بٹ ساکنہ شالیمار سرینگر کے گھر گئے، وفد نے صدر محترم کی طرف سے مبارک بادی کا گلدستہ طیبہ زہرا کو دسویں امتحان میں 100 فیصد مارکس لانے پر بطور ہدیہ پیش کیا۔
علاوہ ازیں وفد نے جس میں ابنا انجمن شرعی شیعیان سے وابستہ اراکین، سید ارشد حسین موسوی، ہلال جعفری، اور جنید علی نے آغا صاحب کی طرف سے پیام تبریک موصوفہ کے والد محمد اسحاق بٹ اور موصوفہ کے دادا غلام محمد بٹ تک پہنچایا۔

آغا صاحب نے اپنے پیام تبریک میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوۓ طیبہ زہرا کو دختران شیعیان کشمیر کے لئے نمونہ قرار دیا اور فرمایا کہ ملت شریف تشیع کشمیر کی دختران پر لازم ہے کہ طیبہ زہرا کی طرح ہم مروجہ تعلیم اور اسلامی تعلیم کے حصول کے لیئے کوشش کریں۔

طیبہ زہرا کے والد محمد اسحاق نے انجمن شرعی کے وفد اور صدر محترم جناب آغا سید حسن موسوی صاحب کا تہہ دل شکریہ ادا کیا اور اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک قائد کے اوصاف میں سے یہ صفت بہت ہی اہم ہے کہ اتنی مصروفیات کے باوجود اغا صاحب نے اپنا وفد ہمارے غریب خانہ پر بیجھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔