شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کشمیر کی جانب سے جشن کا انعقاد/تصویری رپورٹ

(بڈگام)  جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام شہزادی کونین، مادر حسنین، خیر النساء، ام ابیہا، صدیقہ کبریٰ، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے انجمن کی زیر نگرانی چلنے والے مکاتب کے بچوں کی جانب سے ایک جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھی شرکت کی۔

بچوں نے اس جشن سعید میں مختلف قسم کے پروگرام بھی پیش کیئے اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو ان کی ولادت باسعادت کے موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔