شہزادی کونین حضرت فاطمة الزهرا (س) کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سیدحسن کا هدیه تبریک وتهنیت

(بڈگام) شہزادی کونین، مادر حسنین، خیر النساء، ام ابیہا، صدیقہ کبریٰ، حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو عالم کے لیئے نمونہ عمل قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق شهزادی کونین خاتون جنت حضرت فاطمة الزهرا سلام الله علیها کی یوم ولادت باسعادت کے موقع پر مسلمین عالم کی خدمت میں هدیه تبریک وتهنیت پیش کرتے هوئے جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجة الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے عالم اسلام کے امن وسلامتی کی دعا کی۔
آغاصاحب نے کہا که جناب سیده(س) کا ظهور، عالم بشریت کے لئے نجات ومغفرت کی نوید ہے، خداوند عالم نے جناب فاطمة الزهرا سلام اللہ علیها کو بے پناه شأن وعظمت عطا کی اور آپ سلام الله علیها کو خواتین عالم کے لئے نمونه عمل قراردیا

انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر نے کہا کہ سیده زهرا سلام اللہ علیہا نے کاررسالت میں اپنے پدر بزرگوار کی اس حد تک خدمت و معاونت کی که نبی صلی اللہ علیه وآله وسلم نے آپ کو ام ابیها کا لقب عطا فرمایا۔

آغا صاحب نے کہا که رسول اسلام (ص) کو اپنی دختر گرامی سے بے پناه محبت اور وابستگی تهی اور اس وابستگی کا محرک سلبی جذبات نہیں بلکه وه عظمت اور کردار و عمل تها جس نے اسلام اور نظام ولایت کے دائمی تحفظ کی ضمانت فراهم کی۔

آغاصاحب نے کہا که موجوده تباه حال معاشره کی اصلاح کے لئے خواتین کی تربیت اولین ترجیح کی حامل ہے اور جنا ب فاطمة الزهرا(س) کی سیرت طیبه خواتین کی تربیت کا واحد اور مؤثر سرچشمه ہے۔

3 thoughts on “شہزادی کونین حضرت فاطمة الزهرا (س) کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سیدحسن کا هدیه تبریک وتهنیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔