شکیل احمد بخشی اور شوکت احمد بخشی کی والدہ کے انتقال پر آغا سید حسن کو افسوس

سرینگر/29جون2015/جموں کشمیر ا نجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور جعفریہ سپریم کونسل آزاد جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلامک اسٹونڈنس لیگ کے چیرمین شکیل احمد بخشی اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما شوکت احمد بخشی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت پیش کی۔

اپنے تعزیتی پیغام میں جناب آغا صاحب نے مرحومہ کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے حق میں صبر کی دعاکی۔ مرحومہ کو ایک نیک خاتون قرار دیتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے بخشی خاندان کی رواں جدوجہد کے تئیں قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آغا صاحب نے کہا کہ مرحومہ کے تینوں فرزندوں نے تحریک مزاحمت میں نا قابل فراموش کردار ادا کیا ہے جبکہ شارق احمد بخشی نے جوانی کی عمر میں ہی جام شہادت نوش فرمائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔