سلسلہ امامت کی گیارہویں کڑی امام حسن العسکری ؑکے یوم شہادت پر صدر انجمن شرعی شیعیان آغا سید حسن کا تعزیتی پیغام

بڈگامسلسلہ امامت کی گیارہویں کڑی حضرت امام حسن العسکری ؑ کے یوم شہادت کے موقعہ پر وابستگان ولایت و امامت کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ دین ناب محمد ی ؐ کے تحفظ و بقا کے لئے امام عالی مقام ؑ کی علمی فکری اور عملی جدوجہد تاریخ اسلام کا ایک درخشان باب ہے جب شریعت شکن ملوکیت نے اسلام کی حقیقی فکر اور پیغام کے تشہیر و ترویج کے ذرائعہ کو انتہائی مسدود کر رکھا تھا۔

آغا صاحب نے کہا کہ امام حسن العسکری ؑ کے دور امامت میں بنو عباس حکمرانوں کا دین و شریعت مخالف ترز عمل حد سے زیادہ تجاوز کر چکا تھا ان حکمرانوں نے یہ مصمم ارادہ کر رکھا تھا کہ وہ امام حسن العسکری ؑ اور ان کی تمام نرینہ اولاد کو تہہ تیغ کرکے سلسلہ امامت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر کے رکھیں گے اسی مکروہ منصوبے کے تحت امام حسن العسکری ؑ کو  زہر دیکر شہید کیا گیا اور اللہ تعالیٰ کی مصلحت کے مطابق آپ ؑ کے فرزند اور جانشین حضرت ولی العصر ؑ پردہ غیب میں چلے گئے

آغا صاحب نے مزید کہا کہ حضرت امام حسن العسکری ؑ کو یہ امتیازی اعزاز حاصل ہے کہ اللہ تعلی ان کے فرزند امام زمان ؑ کے ذرئعہ دنیا سے ظلم و باطل کا مکمل صفایا فرمائیں گے اور کرہ ارض پر مکمل نظام عدل و انصاف کا نفاذ فرمائیں گے، شاید وہ وقت زیادہ دور نہیں کیوں کہ دنیا ظلم و جور سے بوجھل ہو چکی ہے امت مسلمہ مغلوب ہو چکی ہے ہر طرف طاغوتی نظام کا بول بالا ہے یہ حالات ایک عالمی نجات دہندہ کا تقاضا کر رہے ہیں جو صرف اور صرف حضرت امام حسن العسکری ؑ کے فرزند و جانشین حضرت حجت قائم ؑ کی ذات با عظمت ہیں جن کےظہور کے لئے ہمیں صرف دعا وں پر ہی اکتفا نہیں کرنا ہے بلکہ عمل اور کردار سے آمادگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔