سعودی عرب میں شیعہ برادری کی مسجد پر دہشتگردانہ حملہ،یمن پر جارحیت سے جڑا معاملہ

سرینگر/23مئی2015/سعودی عربیہ میں شیعہ برادری کی مسجد پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیرانجمن شرعی شیعیان کے سرربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ اس دلخراش سانحہ کو یمن پر جاری سعودی جارحیت کی ایک کڑی کے تناظر میں دیکھا جانا چاہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ جس طرح صہیونی و صلیبی قوتوں نے شام اور عراق میں داعش جیسی انسانیت اور اسلام دشمن دہشتگرد تنظیم کو اپنے مفادات کی خاطر بروئے کار لایاتاکہ مسلم ممالک میں عدم استحکام پید ا کرکے اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کر سکے ،بالکل اسی حکمت عملی کے تحت مشنِ یمن کے حصول کیلئے سعودی عربیہ کے شیعہ علاقوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور شیعہ اقلیت کی انصاف خواہ آواز کو دبانے کیلئے داعش کو ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ یہ کاروائی خلیجی ممالک میں مسلکی تشدد کو بھڑکانے اور ایران کو اشتعال دلانے کیلئے بھی ہو سکتی ہے۔آغا صاحب نے اس سانحہ میں شہیدنمازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد دیگر مسالک کے لوگوں نے جس طرح لواحقین سے ہمدردی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحصین ہے اور دشمن قوتوں کیلئے سبق آموز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔