سرکیولر برائے شاخہائے جامعہ باب العلم

انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر زیرسرپرستی حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی حفظہ اللہ سے وابستہ تمام مکاتب کے تئیں جو نئی پالیسی مرتب ہوئی ہے اس کے پیش نظر ابتدائی مرحلے میں مندرجہ ذیل امورکی انجام دہی کو یقینی بنائیں:
ا:۔نتظامیہ کی طرف سے مکاتب کے لئے منتظم،نائب منتظم و محاسب کے عہدے کا تقرر یا تجدید۔
۲:۔جتنی جلدی ہوسکے جموں کشمیر بینک میں دفتر کی طرف سے جاری شدہ دستاویزات کی مدد سے اکاونٹ کھولیں اور اکاونٹ نمبر صدر دفتر کو ارسال کریں تاکہ صدر دفتر سے رقم ۲۰۰۰ (دوہزار) اکاؤنٹ میں واگذار کی جائے۔

۳:۔جمع شدہ فیس و دیگر شرعی رقومات نذر و نیاز،صدقہ جات وغیرہ اسی اکاونٹ میں جمع کرائیں۔
۴:۔تربیت یافتہ مدرسین کی تنخواہ۔/۱۵۰۰ سے زیادہ اور غیر تربیت یافتہ کی تنخواہ /۸۰۰ سے کم رکھیں۔
۵:۔شعبہ مکاتب کی طرف سے ماہانہ ایک معائنہ ہونا لازمی ہے۔لہٰذا اپنے متعلقہ انسپکٹر کے ساتھ رابطہ میں رہ کر بروقت معائنہ ہونے میں تعاون کریں، معائنہ نہ ہونے کی صورت میں فوراً صدردفتر کو اطلاع دیں۔ اس کے علاوہ معائنہ کے وقت انسپکٹر کے ہمراہ ایک معائنہ فارم ہوگا جس کا پُر کرنا منتظم یا نائب منتظم کی موجودگی میں لازم ہے۔ انسپکٹر کے ساتھ میٹنگ میں کاروائی بھی درج کرنا لازمی ہے جس پر جملہ انتظامیہ کے دستخط مطلوب ہیں۔
۶:۔انجمن کی طرف سے ہر زون میں ایک سمارٹ مکتب تشکیل دیا جائے گا جس کے لئے انجمن شرعی /۵۰۰۰۰ پچاس ہزارروپئے تک کی معاونت کرے گی۔

One thought on “سرکیولر برائے شاخہائے جامعہ باب العلم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔