ذاکر حسینؑ الحاج غلام مصطفی صوفی کا سانحہ ارتحال

آغا سید حسن کا اظہار رنج و غم مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت
انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے وادی کشمیر کے ایک مایہ ناز ذاکر حسینؑ اور کشمیری کلاسک مرثیہ کے استاد الحاج ذاکر غالم مصطفی صوفی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی رحلت کو لاکھوں عزا دارانہ سید شہدا ؑ اور کشمیری مرثیہ سے عقیدتی وابستگی رکھنے والوں کے لئے صدمہ جانکاہ قرار دایا آغا صاحب نے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی عزادار امام حسینؑ میں صرف کی اور کشمیری کلاسک مرثیہ خوانی کے فن کو بام عروج تک پہنچایا مرحوم اپنی منفرد آواز اور انداز کی وجہ سے ایک ہر دلعزیز ذاکر حسینؑ تھے جنکی آواز مدت دراز تک مجالاس عزاء میں گونجتی رہی اپنے دلکش اور روح پرور لہجے کی وجہ مرحوم کانام شیعیان کشمیر میں زبان زدہ عام ہوا آغا صاحب نے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کی دعا کی اور مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

3 thoughts on “ذاکر حسینؑ الحاج غلام مصطفی صوفی کا سانحہ ارتحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔