دہ،زونل ضلعی کمیٹیوں کے اراکین و عاملین کا اجلاس،تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال

انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر تنظیم کی تمام دیہہ،زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اراکین و عاملین اور دیگر عہدہ داروں کا ایک خصوصی اجلاس تنظیم کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف تنظیمی امورات زیر بحث لائے گئے اور آمدن و خرچہ جات پر مشتمل جائزہ رپورٹ پیش کی گئی تنظیم کے شعبہ جات کی کارکردگیوں اور فعلیت پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے شرکاے اجلاس نے اس عہد کی تجدیدکی کہ وہ تنظیم کے بنیادی نصب العین اقامت دین کی عمل آوری کے لئے ہمہ وقت ایک شرعی مسولیت کی عنوان سے مصروف خدمت رہیں گے اجلاس میں واضح کیا گیا کہ شیعہ مسلک کے اصول و عقائد کی نگاہ میں موقوفات ایک حساس شرعی امانت ہے جس کے انتظام و انصرام اور نظارت کی شرعی اہل صرف وہ علماے دین یا شریعت شناس افراد ہوتے ہیں جنھیں وقف کند گان نے اس امانت حفاظت کے لئے نامزد کیا ہو اجلاس میں کہا گیا کہ موقوفات کی ترقی اور ترویج کے نام پر ان دینی اثاثوں کو حکومت کی تحویل میں دینا شیعہ عقائد سے دستبرداری کے مترادف ہے اجلاس میں امید ظاہر کی گئی کہ حکومت ریاست کی شیعہ برادری کے اصول و عقائد کا احترام ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرے گی اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اگر ریاست کی شیعہ برادری کے دینی جذبات اور مسلکی عقائد سے لاپرواہ ہو کر حکومت نے شیعہ موقوفات کو تحویل میں لینے کا کوئی اقدام کیا تو شیعیان کشمیر متحد ہو کر احتجاجی مہم شروع کریں گے اور حتی الامکان مزاحمت کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔