جنرل حمید گل کی وفات پر انجمن شرعی کا اظہار رنج و غم، متعلقین سے تعزیت

سرینگر/ 17اگست2015/پاکستان کی خفیہ ایجنسی ISI کے سابقہ سربراہ جنرل حمید گل کے وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے مرحوم کے جملہ لواحقین اور پاکستانی قوم و قیادت سے تعزیت کی ہے۔ انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے مملکت پاکستان کے بقاء اور سربلندی کیلئے مرحوم کی خدمات ، غیر معمولی صلاحیتوں اور تدبیر و تدبر کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی عسکری تاریخ کی سنجیدہ ترین شخصیت قرار دیا۔ترجمان نے کہا کہ مرحوم ایک مسلمان صادق ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مظلوم نواز کردار کے حامل شخصیت تھے ۔ ان کادل کشمیری مظلوم عوام کیلئے ہمیشہ دھڑکتا اور تڑپتا تھا۔ کشمیریوں کی مبنی برحق تحریک سے مرحوم کی ایمانی وابستگی نے ان کے جوش و جذبے میں ذرا بھر فرق نہیں آئی۔ ترجمان نے کہا کہ مرحوم کے وفات سے کشمیری قوم ایک عظیم محسن ہمدرد اور خیر خواہ سے محروم ہوئی ہے۔ مرحوم کی جدائی سے کشمیری حریت پسند قوم کے دل کافی دیر تک مغموم رہیں گے۔دریں اثنا جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سید رسول الموسوی الصفوی ساکن میر گنڈ بڈگا م کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ کنبے سے تعزیت کی ہے۔ آغا صاحب نے مرحوم کی بخشش و مغفرت کی دعا کرتے ہوئے مرحوم کی دینداری اور دین شناسی کو سراہا۔ موصوف انجمن شرعی شیعیان کے انتہائی دیرینہ کارکن تھے جو تنظیم کے ہر پروگرام کی عمل آوری میں پیش پیش رہتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔