جمعۃ الوداع اور یوم القدس کے موقعہ پر آغا حسن کا پیغام

قبلہ اول کی بازیابی اور فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کا متحدہ ایجنڈا
جمعۃ الوداع کے موقعہ پر فرزندان توحید کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے دنیاے اسلام کی سربلندی اور عالم انسانیت کی امن و سلامتی کے لئے دعا کی آغا صاحب نے کہا کہ جمعۃ الوداع بے پناہ عظمت اور فیوض برکات کا دن ہے اس روز اللہ تعالیٰ بندوں کی بخشش اور مغفرت کے حوالے سے حد درجہ شان کریمی کا مظاہرہ فرماتے ہیں اس لئے اس مقدس دن کے ایک ایک پل کو غنیمت سمجھ کر اس سے استفادہ کرنے کی سعی کی جائے آغا صاحب نے کہاکہ جمعۃ الوداع کو بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی ؒ نے یوم القدس اور رہبر معظم نے یوم المظلومین کے طور پر منانے کی تاکید کی ہے تاکہ عالم اسلام کی توجہ ظلم و تسلط کی شکار قوموں بالخصوص قبلہ اول کی بازیابی اور مظلوم فلسطینی قوم پر اسرائیل کے مظالم کی طرف مبذول کی جا سکے آغا صاحب نے فلسطینی عوام پر سیہونی مملکت کے انسانیت سوز مظالم قبلہ اول کی بے حرمتی اور فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرکے یہودیوں کی آباد کاری کی پالیسی کو عالم اسلام کے خلاف جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جسکا دارالخلافہ یروشلم ہو مشرقی وسطیٰ کے امن و استحکام اور امت مسلمہ کے اطمینان کے لئے ناگزیر ہے آغا صاحب نے کہا کہ عالمی وبا کی شدید لہر کے باعث اس سال بھی جمعۃ الوداع اور یوم القدس کے موقعہ پرعالم اسلام میں اجتماعات اور ریلیاں منعقد نہیں ہوسکے البتہ عالم اسلام میں اس موقعہ پر وبناراور دیگر آن لائن پروگرام منعقد ہو ئے جن میں مسلمانوں نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے جذبے کی تجدید کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔