جامع مسجد سرینکر کو ادائیگی نماز کے لیئے کھولا جائے، خطبہ جمعہ میں آغا سید حسن کی اہم اپیل

(بڈگام) جموں کشمیر میں سینیئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نماز جمعہ کے خطبے میں حکومت سے اہم اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد سرینگر کو ادائیگی نماز کے لیئے کھولا جائے اور اس کے ساتھ ہی میر واعظ مولوی عمر فاروق کی رہائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب آغا سید حسن نے نماز جمعہ کے خطبوں میں حکام کو عدل و انصاف کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو چاہیئے کہ عوام کے ساتھ عدل و انصاف سے پیش آئیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں دن رات کوشاں رہیں۔

انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے تاجروں اور کاروباری شخصیات کو بھی اہم نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری شخصیات کو بھی چاہیئے کہ اپنے کاروبار میں عوام کے ساتھ ایمانداری اور انصاف سے پیش آئیں تاکہ معاشرے میں ایک بہترین ماحول پیدا ہو اور لوگ ایک دوسرے پر یقین اور بھروسہ کرتے ہوئے خوشحال زندگی بسر کریں۔

آغا سید حسن نے اپنے خطبوں کے آخر میں ماہ رجب کی آمد کے لیئے لوگوں کو تیار ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ماہ رجب کے لیئے خود کو تیار کرنا ہوگا اور اس مہینے میں خداوند متعال سے دعا کریں کہ دنیا بھر میں جو بھی مشکلات درپیش ہیں خدا پوری دنیا کو ان مشکلات سے رہائی عطا کرے اور پوری دنیا میں امن و خوشحالی پیدا ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔