جامعہ باب العلم اورینٹل کالج میرگنڈ بڈگام کی زیر نگرانی چلنے والے مکاتب کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ

(بڈگام)  امتحانات میں حاضر ہونے کے لیئے مندرجہ ذیل نکات پر عمل کرنا ضروری ہے:

1 : درجہ مبتدی سے رابعہ تک کے امتحانات اپنے مقرر شدہ وقت پر لئے جائیں گے ، نیز درجہ مبتدی سے درجہ رابعہ تک کے امتحانات میں اگر کوئی علاقہ (CONTAINMENT ZONE)  یا مکتب میں کوئی کووڈ مثبت کیس پایا گیا ہو تو وہ مسؤل مکاتب یا متعلقہ انسپکٹر سے رابطہ کر کے امتحان کو ریشڈول( RESCHEDULE) کرسکتے ہیں ۔

2:  درجہ خامسہ ، سادسہ و سابعہ کےامتحانات  دو شفٹوں میں لئے جائیں گے۔

الف : شفٹ اول ۲۴ و ۲۵ مارچ ۲۰۲۲ بروز جمعرات و جمعہ  کو لیا جائے گا۔ نیزشفٹ اول کا امتحانی مرکز حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام مقرر کیا گیا ہے،  جس میں صرف طلبہ (لڑکے ) شرکت کرسکتے ہیں۔

ب : شفٹ دوم۲۶ و ۲۷ مارچ ۲۰۲۲ بروز سنیچر  و اتوارکو لیا جائے گا،  نیزشفٹ دوم کا امتحانی مرکز مکتبۃ الزہراء حسن آباد سرینگر مقرر کیا گیا ہے ، جس میں صرف طالبات (لڑکیاں ) شرکت کرسکتی ہیں۔

ج : جملہ مراکز پر آنے والے طلبہ و طالبات کو مقررہ دن کے ۳۰: ۰۲بجے تک امتحانی مراکز پر حاضر ہونے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ ۳۰ :۰۲بجےکے بعد کسی بھی طالب علم کو امتحانی مرکز میں  بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

3 : درجہ خامسہ ، سادسہ و سابعہ کے طلبہ و طالبات کو اپنا  امتحانی فارم آنلائن سبمٹ (SUBMIT) کرناہوگا امتحانی فارم کا لینک مدرسین گروپ میں جلدی ہی ارسال کی جائے گی۔

4 : درجہ خامسہ ، سادسہ و سابعہ کی امتحانی فیس ۲۵۰ روپیہ مقرر کی گئی ہے۔

الف    : سالانہ امتحان کے اِس سیشن میں (ANNUAL/ BIANNUAL)  کے تمام طلاب شرکت کرسکتے ہیں، نیز گذشتہ امتحانات میں ایک یا دو کتابوں میں فیل شدہ طلاب سے صرف دو ہی کتابوں کا امتحان لیا جائے گا، دو سے زیادہ مضامین میں فیل شدہ تمام کتابوں کا امتحان دینا الزامی ہوگا۔

ب : امتحانی مراکز پر تمام طلبہ و طالبات کو کمبل ، پلیٹ ، گلاس وغیرہ  اپنے ساتھ لانے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

مندرجہ ذیل پی ڈی ایف لیسٹ یا تصاویر کو ڈاؤنلوڈ کرکے ڈیٹ شیٹ دیکھ سکتے ہیں:

مولوی مظفر حسین

مولوی مختار احمد نجار

مولوی سید یوسف

مولوی سید سجاد

مولوی اعجاز حسین

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔