تاریخی جلوس عاشورہ پر پابندی کے حوالے سے عدالت عالیہ کے ریمارکس کا خیر مقدم، گورنر انتظامیہ بلا تاخیر پابندی ہٹانے کا اقدام کرے

بڈگام/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے تاریخی جلوس عاشورہ پر 33 سال سے متواتر پابندی کے معاملے کو لیکر حال ہی میں ریاستی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی  اس سلسلے میں دلائل پیش کرنے والی وکلا ٹیم میں ایڈوکیٹ بٹ خورشید اور ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مہدی الموسوی الصفوی شامل تھے۔

عدالت عالیہ نے اس معاملے میں یہ موقف اختیار کیا کہ امن و قانون کو بنائے رکھنے کے اقدامات کرکے لوگوں کو مذہبی رسومات ادا کرنے کا آزادانہ حق دیا جا نا چاہئے۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے عدالت عالیہ کے ریمارکس پر خیر مقدم کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تاریخی جلوس عاشورہ پر قدغن ہٹا کر عدالت عالیہ کے موقف کو ملحوظ نظر رکھ کر تاریخی جلوس عاشورہ کی پر امن برآمدگی کے لئے اقدامات کرے۔

انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ گورنر انتظامیہ عدالت عالیہ کے ریمارکس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی جلوس عاشورہ پر قدغن ہٹانے میں تاخیر نہیں کرے گی تاکہ شیعیان کشمیر کے مجرو ح دینی جذبات کو تشفی مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔