ایران کے صدارتی انتخابات میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شاندار کامیابی

انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن کا رہبر معظم اور ایرانی قوم کو مبارکباد
اسلامی جمہوری ایران کے صدارتی انتخابات میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شاندار کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ، ایرانی قوم اور دنیا بھر میں انقلاب اسلامی کے عقدیت مندوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کی آغا صاحب نے سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کو انقلاب اسلامی ایران کے تحفظ اور سربلندی اور ایرانی قوم کے جذبہ خود اعتمادی و خود انحصاری کے حوالے سے ایک سنگ میل قرار دیا اور ایرانی عوام کے اس فیصلے کو حضرت امام خمینی ؒ کے انقلابی نصب العین کے ساتھ تجدید وفا کا مظاہرہ قرار دیا آغا صاحب نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ابراہیم رئیسی کو رہبر معظم کی سرپرستی میں انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کی خدمت کی توفیق عطا کریں آغا صاحب نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اپنے منصب کا استعمال کرکے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے درد مندانہ کردار ادا کر کے کشمیری عوام کو مشکور و ممنون فرمائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔