ایام فاطمیہ ؑ کی مناسبت سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزاء کا انعقاد

فاطمۃ زہراؑ کی سیرت طیبہ سعادتوں کا سر چشمہ۔ آغا حسن
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایام فاطمیہؑ کے سلسلے میں وادی بھر میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اس سلسلے کی ایک پروقار مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں ہزاروں عقیدمندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر کہی سرکردہ ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی اور ان جگر سوز حالات کا تزکرہ کیا جن کا سامنا کرتے ہوئے خاتون جنت ؑ دنیاے فانی سے رخصت ہوئی انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے سیرت و کردار کی وضاحت کی انھوں نے حضرت زہراؑ کے ساتھ پیغمبر اکرمؐ کی غیر معمولی محبت و عقیدت کو اس سیرت و کردار اور عظمت و منزلت کا نتیجہ قرار دیا جس سے خداوند عالم نے فاطمۃ الزہراؑ کو سرفراز فرمایا انھوں نے کہا کہ جناب سیدہؑ نے اسلام کی تبلیغ و دعوت اور تحفظ وترویج میں اپنے پدر بزرگوار ؐ کی اس حد تک معاونت کی کہ رسول اکرمؐ نے اپنی بیٹی کو ام الابیہااور بعضتہ منی جیسے القاب سے نوازا آغا حسن نے کہا کہ حضرت زہراؑ کو خراج عقیدت نذر کرنے کا حقیقی طریقہ یہ ہے کہ ہم خواتین کو وہ حقوق ادا کرنے میں کوئی بخل نہ کریں جو حقوق انھیں اسلام نے دے رکھے ہے اور خواتین ان فرائض کو ادا کرنے کی کوشش کریں جن کا انھیں اسلام نے پابند کر رکھا ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔