ایام فاطمیہؑ کی مناسبت سے قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں مجلس عزاء

آغا حسن نے خاتون جنتؑ کی حیات اور مقام و منزلت کے کہی گوشوں کی وضاحت کی

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام ایام فاطمیہ ؑ کی مناسبت سے وادی کے طول عرض میں حسب عمل قدیم مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں ایک عظیم شان مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ اسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہزادی کونین حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے حیات اور مقام و منزلت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی آغا صاحب نے کہا کہ خاتون جنت حضرت سیدہ عالم ؑ ان منتخب برگزیدہ خواتین میں سب سے اعلیٰ اور اولیٰ درجے پر فائز ہیں جنھیں خداوند عالم نے دنیاے نسوانیت کے لئے نمونہ عمل اور ذریعہ ہدایت قرار دیا جناب سیدہؑ کے سیرت اور کردار و عمل نہ صرف صنف نازک کے حقیقی مقام اور عزت و عظمت کا سر چشمہ ہے بلکہ بنت حوا ؑ کے حقوق و فرائض کا مکمل صحیفہ ہے آغا صاحب نے کہا کہ صالح سیرت خواتین کا کردار ایک صالح اور پرسکون معاشرے کی تشکیل میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے خواتین کی اخلاقی اور روحانی تربیت کے لئے حضرت الزہرا ؑ کی سیرت ایک مکمل ضابطہ اور بے بدل نمونہ عمل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔