آغا صاحب کی قیادت میں منتظمین شاخہائے جامعہ باب العلم کا اجلاس، حوزات علمیہ اور شاخہائے مکاتب کو مزید متحرک اور فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا

بڈگام/ انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ تعلیم وتربیت ادارہ باب العلم سے منسلک شاخہائے مکاتب کے منتظمین کا ایک خصوصی اجلاس تنظیم کے صدر دفتر پر منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔
اجلاس میں وادی کے اطراف و اکناف میں تنظیم کے زیر انتظام مکاتب کی موجودہ صورتحال اور کارکردگیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقعہ پر آغا صاحب نے منتظمین کو یقین دلایا کہ انجمن شرعی شیعیان اپنے حوزات علمیہ اور شاخہائے مکاتب کو مزید متحرک اور فعال بنانے کے لئے ہمشیہ پر عزم ہے اور اس شعبہ سے جڑے مسائل کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
آغا صاحب نے منتظمین کو تاکید کی کہ وہ شاخہائے مکاتب کی بہتر کارکردگی کے لئے اپنی صلاحیتیں بروے کار لائیں۔
فیس بک لینک:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔