آغاسید حسن کی قیادت میں انجمن شرعی کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقیٓ

سرینگر/21جولائی2015/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین آ غا سید حسن الموسوی الصفوی کی سربراہی میں تنظیم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستانی ہائی کمشنر برائے ہند جناب عبدالباسط کی طرف سے عید ملن میں شرکت کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے عید ملن کے موقعہ پر پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی ملاقات کو خصوصی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کے دوران کچھ اہم تحریکی معاملات زیر بحث آئے جس میں حریت پسندوںکے درمیان اتحاد و فکر وعمل کا معاملہ سر فہرست رہا۔ ملاقات کے دوران انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کی توجہ ہند پاک وزرائے اعظم کے درمیان حالیہ ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ سے کشمیری قوم میں پیدا شدہ مایوسی کی طرف مبذول کراتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم و قیادت کشمیری حریت پسند قوم کو کسی بھی موقعہ پر مایوس نہیں کرے گی۔ اس موقعہ پر آغا صاحب نے کشمیری حریت پسند قوم کے تئیں پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت پر پُر خلوص شکریہ ادا کیا اور امید ظاہرکی کہ مس 191لہ کشمیر کے دائمی حل نکل آنے تک یہ حمایت من و عن جاری رہے گی۔ آغا صاحب نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے سہ فریقی مذاکرات کو ایک معتدل راہ حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو ایک طرف رکھ کر ہندو پاک تعلقات کی بحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اور مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کو شامل کئے بغیر مذاکراتی
عمل کا بذات خود کوئی مستقبل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔