آئین اساسی

نشریہ ربیع الثانی ۱۴۲۵ ؁ھ بمطابق ۲۰۰۴ ؁ء

نام تنظیم: جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان

صدر دفتر : دارالمصطفیٰ شریعت آباد بڈگام
یوم تأسیس: ۲۸ ربیع الثانی ۱۳۷۰ ؁ھ

تاریخی پس منظر اور اساسی خطوط کا خلاصہ (اقتباسات از ایقاذ العباد
تاریخی پس منظر اور اساسی خطوط کا خلاصہ (اقتباسات از ایقاذ العباد)
’’ معارف حق و مسائل دینیہ کی تعلیم و تعلم کے انتظام کو ضروری سمجھ کر جو دین اسلام کی بنیاد ہے میں نے لوگوں کیلئے تعلیم دین کا انتظام کیا اور لوگوں نے بھی اس کام میں تعاون دیا۔ مردوں، عورتوں اور بچوں نے مدرسوں کے انتظام کیلئے کارکنوں کو چندہ دینے میں بھر پور تعاون پیش کیا۔ خدا کا شکر ہے کہ مشکلات کے باوجود درس و تدریس کا کام جاری ہے۔ چونکہ انفرادی طور پر اس کام کی استقامت اور ثبات کا یقین نہیں بلکہ اس کے برعکس افراد کا غیر مستقل ہونا زیادہ قرین قیاس ہے اسلئے ایسے کاموں کیلئے انجمن سازی ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ ایک مکمل تنظیم کی تشکیل کے بغیر مقاصد کی تکمیل نہیں ہو سکتی اسلئے میں نے اس نظام کو انجمن کی تشکیل اور ایک نام پر موسوم کرنے کو موقوف سمجھا ۔ چونکہ انجم کی تشکیل کا مقصد امور دینیہ کا اہتمام اور انکی تشہیر و ترویج ہے اسلئے اس انجمن کے قواعد و ضوابط شرعی قوانین کے مطابق ہونگے نہ کہ عام تنظیموں کے قوانین کے مطابق۔ جن میں صدر کا تعین اور قواعد کا بنانا کثرت رائے پر منحصر ہوتا ہے۔ فرقہ امامیہ کے عقائد کے مطابق تمام مسلمانوں کے صدارت اور ریاست حضرت ولی الامر عجج اللہ تعالیٰ فرجہ‘ کیلئے مخصوص ہے اور لوگوں میں انکی نیابت فقہ شریعت کیلئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔