انقلاب اسلام ایران کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے حوزہ علمیہ میر گنڈ بڈگام میں سمینار

علماء دین،دانشوروں اور مفکرین کا موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال
انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں جشن سالگرہ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام محبوب ملت ہال حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں ایک پر وقار سمینار بعنوان "انقلاب اسلامی اور ہم” کا انعقاد کیا گیا سمینار کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی سمینار میں متعدد علماء دین دانشوروں اور مفکروں نے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا آغا صاحب نے انقلاب اسلامی ایران کو عصر حاضر کا کامیاب ترین اور ولولہ انگیز انقلاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس انقلاب نے نہ صرف ایران میں شہنشائی آمریت کا خاتمہ کرکے ایرانی قوم کو ذلت و رسوائی کی دلدل سے باہر نکال کر عزت و سربلندی کے اعلیٰ مقام پر فائز کیا بلکہ دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمانوں اور مظلوم اقوام کی انسانی و دینی غیرت کو سر تازگی عطا کی مقررین نے کہا کہ کسی بھی انقلاب کی حفاظت انقلاب برپا کرنے سے زیادہ دشوار تر معاملہ ہے دنیا کے بیشتر انقلابات صرف اسی وجہ سے زیادہ دیر تک اپنا وجود قائم نہ رکھ سکے کیوں کہ قومیں اور قیادتیں انقلابات کی حفاظت کے تقاضے پورا نہ کرسکے انقلاب اسلامی ایران دنیا کا واحد انقلاب ہے جس کے رونما ہوتے ہی دشمن قوتوں نے اس خاتمے کے لئے پوری دنیا میں محاذ کھولے ایران پر سات سالہ جنگ مسلط کردی گئی اور ذلت آمیز شکست کے بعد بدترین اقتصادی پابندیاں عائد کردی گیں لیکن ایرانی قوم اور قیادت کے آہمی حوصلوں نے انقلاب اسلامی پر کوئی آنچ آنے نہیں دی انقلاب اسلامی ایران کی شاندار کامیابی کو بانی انقلاب حضرت امام خمینیؒ کی الہامی قیادت،قوت و غیرت ایمانی اور قائدانہ صلاحتوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ امام راحل نے ایران میں نظام ولایت فقی کا قیام عمل میں لاکر نہ صرف اس انقلاب کو لازوال بنایا بلکہ دنیاے مسلمین کو وحدت ملت کی ناگزیر ضرورت کا احساس دلاتے ہوئے عملی طور پر قیادت و حکومت کا وہی تصور اور نذریہ پیش کیا جس کے رہنما خطوط قرآن و سنت میں واضع کئے گئے ہے رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنائی کی صحت و سلامتی کی دعا کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ رہبر معظم کا جرات کردار،تدبیر و تدبر اور خلوص و دور اندیشی انقلاب اسلامی کی آن بان اور شان کا منفرد پہلو ہے۔

<?php echo do_shortcode(‘

‘); ?>

One thought on “انقلاب اسلام ایران کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے حوزہ علمیہ میر گنڈ بڈگام میں سمینار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔