انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کی تقریبات کا سلسلہ جاری، ہری نارہ پٹن میں شاندار محفل میلاد کا انعقاد

سرینگر/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبیؐ کی دوسری بڑی تقریب ہری نارہ پٹن میں منعقد ہوئی، محفل میلاد میں تنظیم کے زیر انتظام مصروف خدمت حوزات علمیہ اور درجنوں دینی مکاتب میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے علاوہ سینکڑوں تنطیمی کار کنوں و عہدہ داران اور فرزندان توحید کی خاصی تعداد نے شرکت کی اور کئی علمائے دین نے پیغمبر آخر الزمان ؐ کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔
تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حضور سرور کائناتؐ کی ولادت باسعادت سے جڑے کئی تاریخی واقعات بیان کئے جو دنیا کے مختلف خطوں میں رونما ہوئے۔
آغا صاحب نے کہا کہ حضور ؐکی آمد کے وقت عرب دنیا میں انسانیت سوزی اپنے انتہا پر تھی، اللہ تعالیٰ نے آپ ؐ کو ایک ایسے معاشرے میں معبوث فرمایا جو طرح طرح کے خرافات کا شکار تھا، اس معاشرے میں انسانی اقدار اور انصاف کا خاتمہ ہو چکا تھا، آپ ؐ نے اپنی حیات شریف کا نصف سے زیادہ حصہ انسانی اقدار کی بحالی کے لئے صرف کیانبی آخر الزمان ؐ کی سیرت کا سب سے اہم پہلو اخلاق حمیدہ کی بحالی اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہے، موجودہ دور میں انسانیت ہم سے حضور ؐ کی انسانیت ساز سیرت کی پیروی کا شدت سے تقاضا کر رہی ہے۔
جن دیگر علمائے دین اور معززین نے اظہار خیال کیا ان میں حجت الاسلام سید یوسف الموسوی، ایڈوکیٹ منتظر المہدی الموسوی،حجت اسلام سید لیاقت حسین، محترم مفتی ہلال احمد صاحب، محترم مفتی مدثر قادری صاحب وغیرہ شامل ہیں۔حجت الاسلام سید محمد حسین الموسوی، حجت الاسلام سید محمد صفوی، حجت الاسلام مولوی گوہر صاحب، حجت الاسلام مولوی نثار حسین والو صاحب اور مولوی شیخ احمد، توفیق حسین ملک صاحب بھی تقریب سعید میں موجود تھے،  نظامت کے فرائض توفیق حسین ملک صاحب نے انجام دیئے۔
تصویری جھلکیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔