انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے مختلف مقامات پر علم شریف کے جلوس، ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں کی شرکت شہدائے کربلا کو خراج

بڈگام/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں پانچویں محرم کو علم شریف کے جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا جن مقامات پر علم شریف کے جلوس برآمد کئے گئے ان میں ہانجک بمنہ، لاویپورہ گنڈ حسی بٹ، پازلپورہ شالیمار، لال بازار، عشائی باغ سعدہ کدل، نیوکالونی جڈی بل، مدون حاجن، مرتضیٰ آباد اندرکوٹ وغیرہ شامل ہیں۔

لاویپورہ گنڈ حسی بٹ میں علم شریف کا ایک پروقار جلوس برآمد کیا گیا جس میں انجمن شرعی شیعیان کے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی  نے شرکت کی۔

جلوس ہائے علم شریف میں شامل عزاداروں سے آغا مجتبیٰ عباس نے خطاب کرکے فلسفہ شہادت عظمیٰ کی وضاحت کی اور معرکہ کربلا کے اہداف ومقاصد کی تشریح کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔