انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے مکتبۃ الزہراء حسن آباد سرینگر میں جشن مولود کعبہ کی پرمسرت تقریب

(سرینگر) جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے مکتبۃ الزہراء حسن آباد سرینگر میں وصیِّ مصطفیٰ(ص)، علیِّ مرتضیٰ(ع)، امیرالمؤمنین(ع)، امام المتقین حضرت علی علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے پرمسرت موقع پر ایک پرجوش تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مکتبۃ الزہراء کی طالبات نے بہترین انداز میں مولائے کائنات کی شان میں پروگرام پیش کیئے۔

مکتبۃ الزہراء کی مدیر محترمہ نے اس عظیم اور بابرکت دن کی مناسبت سے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع کرام اور تمام مسلم امہ کو حضرت علی علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے بابرکت موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم مولائے کائنات کی سیرت پر عمل نہیں کرتے دین اور دنیا میں کامیابی ملنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے سماج کو ایک مہدوی سماج بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لیئے ضروری ہیکہ مولائے کائنات کے فرزند، امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے لیئے خود کو تیار کریں اور ایسے کام کریں جن سے امام کے ظہور میں تعجیل ہو اور پوری دنیا سے ظلم و شرپسندی کا خاتمہ ہو۔

واضح رہے کہ اس جشن میں مکتبۃ الزہراء کی معلمات اور طالبات نے مولائے کائنات کی شان میں مختلف قسم کے پروگرام پیش کیئے اور ان کی سیرت کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔