انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر کی ایرانی نائب صدر برائے پارلیمانی امور کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اہم گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

(بڈگام) جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی ایرانی نائب صدر برائے پارلیمانی امور جناب سید محمد حسینی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اہم گفتگو ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سید محمد حسینی نے جموں کشمیر میں یوم قدس کی مناسبت سے پروقار تقریبات منعقد کرانے پر انجمن شرعی شیعیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ کشمیری عوام کے جوش و جذبے کی حمایت کرتا رہا ہے اور اس کے بعد بھی کشمیری عوام کی ہر میدان میں حمایت جاری رکھے گا۔
اس گفتگو میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے بھی ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دنیا بھر کے مظلوموں بالخصوص فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان، یوم قدس کی بنیان گزار رہی ہے اور ان شاءاللہ اس سال بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ یوم قدس کو پورے کشمیر میں منایا جائے گا۔
آغا صاحب نے اس گفتگو میں ایرانی حکومت، صدر اور ایرانی عوام کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے جس کے لیئے انجمن شرعی شیعیان، پوری کشمیری عوام کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
آغا صاحب نے کہا کہ ہم امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے غلاموں کے غلام ہیں اور ان شاءاللہ تعالیٰ دنیا بھر کے مظلوموں کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں اور فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے جو بھی ممکن ہوگا وہ انجام دینے کے لیے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔