انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے سرکردہ اراکین کا صدر دفتر پر خصوصی اجلاس، تنظیمی انتخابات کے حوالے سے گفتگو جاری

بڈگام/ انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے سرکردہ اراکین کا صدر دفتر پر خصوصی اجلاس جاری ہے جس میں تنظیمی انتخابات کے حوالے سے گفتگو جاری ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں تنظیمی انتخابات کے تکمیل کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کو پیش کی گئی جس کے بعد آغا صاحب نے تنظیمی انتخابات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے نامزد الیکشن کمیٹیوں کے اراکین کی محنت و لگن کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ چند ایک دیہات اور محلہ جات میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر محلہ و دہی کمیٹیوں کے انتخابات منعقد نہیں ہو سکے، اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ان مقامات پر ایک ہفتہ کے اندر اندر انتخابات منعقد کرائے جائیں گے، اجلاس میں مزید کئی تنظیمی معاملات بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔