انجمن شرعی شیعیان ضلع بانڈی پورہ اوربارہ مولہ  کا محرم اجلاس، آغا مجتبیٰ نے عزاداری کی اہمیت اور مقصدیت پر تفصیلی روشنی ڈالی

بڈگام/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان ضلع بانڈی پورہ، بارہ مولہ کے اراکین و عاملین کا مشترکہ محرم اجلاس حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی صدارت میں امام باڑہ دیور پٹن میں منعقد ہوا اجلاس میں تینوں اضلاع میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے برآمد ہونے والے جلوس ہائے عزا کے انتظامات پر تبادلہ خیال ہوا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید مجتبیٰ نے معرکہ کربلا کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی انہوں نے کہا کہ عزاداری شہدائے کربلا ؑ کے آفاقی پیغام کو زندہ و جاوید رکھنے کا ایک موثر ذریعہ ہے صدیاں گزرنے کے باوجود اگر ابھی تک عاشورائے حسینیؑ کی تر تازگی اور تذکرہ باقی ہے تو یہ سب اسی عزاداری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے عزاداری کی اہمیت اور مقصدیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مجالس اور جلوس ہائے عزا کی وساطت سے شہدائے کربلا ؑ کے مشن کی آبیاری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے عزاداروں سے تاکید کی کہ وہ مجالس اور جلوس ہائے عزا کے دوران ہر قیمت پر آپسی اتحاد اور بھائی چارہ قائم رکھیں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔