انتظامیہ کمیٹی آستان شریف میر شمس الدین اراکی چاڈورہ کی تشکیل نو، آغا سید حسن کو چیئرمین مقرر کیا گیا

(چاڈورہ)  آج مورخہ 15 اپریل سنہ2022ء کو آستان شریف میر شمس الدین اراکی چاڈورہ تعمیراتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی صاحب منعقد ہوا جس میں زون چھترگام اوقاف کمیٹی کے تمام ذمہ داران موجود رہے، خصوصی طور پر حاجی عبدالرحمان بٹ کنہ ہامہ، جاحی محمد صفدر میر سنزی پورہ، حاجی مولوی غنی محمد خندا، حاجی محمد جعفر گنائی، سٹھسو کلان، حاجی غلام حسین میر چھترگام، محمد یوسف وانی چھترگام، محمد یوسف راتھر چھترگام، محمد سلطان میر زوار چھترگام، محمد ابراہیم ڈار سٹھسو کلان بھی اس اجلاس میں موجود رہے۔

اجلاس میں آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی صاحب نے مندرجہ ذیل فیصلہ صادر فرمایا:

۱۔ تعمیراتی کمیٹی کا نام تبدیل کرکے انتظامیہ آستان شریف کمیٹی کا نام دیا گیا، جس کا چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی دامت برکاتہ بڈگام کو ہی مقرر کیا گیا، اور یہ طے پایا کہ کمیٹی کی تمام تر ذمہ داری آغا سید حسن صاحب کے پاس ہی رہے گی۔

۲۔ مقرر شدہ کمیٹی تمام کارکردگی خود ہی سنبہالے گی، نیز جماز جمعہ و جماعت، مجالس حسینی اور دعائیہ پروگرامز وغیرہ کا سارا انتظام خود ہی کرے گی، اور جو بھی تعمیراتی امور درکار ہوں گے وہ انتظامیہ کمیٹی ہی انجمام دے گی، اور انتظامیہ کمیٹی کے تمام ممبران نماز جمعہ میں ہروقت شمولیت اختیار کریں گے۔

۳۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ہر شب جمعہ آستان عالیہ پر دعاء کمیل کی مجلس کا انتظام کیا جانا چاہیئے۔

۴۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ زائرین کے لیئے سہولیات فراہم کی جانی چاہیئے اور آستان شریف کی صفائی وغیرہ کا انتظام کمیٹی خود ہی انجام دے گی، نیز آنے والے زائرین کے لیئے سائن بورڈ، وضو خانہ اور بیت الخلاء کا انتظام کرنا بھی انتظامیہ کمیٹی کی ہی ذمہ داری ہے۔

انتظامیہ کمیٹی آستان شریف میر شمس الدین اراکی رح چاڈورہ کی تشکیل نو مندرجہ ذیل ترتیب کے ساتھ ہے:
چیئرمین: صدر محترم جناب حجت‌الاسلام والمسلمین آغا سیدحسن الموسوی الصفوی دام عزہ
وائس چیئرمین: حاجی عبدالرحمان بٹ صاحب
خزانچی: حاجی محمد جعفر صاحب
سیکریٹری: فیروز علی میر صاحب
جوائنٹ سیکریٹری: ارشد حسین وانی
ممبران:
محمد سلطان میر
محمد یوسف ڈار
حاجی غلام حسین میر
محمد یوسف راتھر
محمد یوسف وانی
شوکت حسین صوفی
حاجی محمد صفدر
محمد ابراہیم راتھر
حاجی مولوی غلام محمد
عاشق حسین ملک
محمد ابراہیم ڈار
محمد حنیف میر

آستان شریف میر شمس الدین اراکی چاڈورہ تعمیراتی کمیٹی کا اہم اجلاس

آستان شریف میر شمس الدین اراکی چاڈورہ تعمیراتی کمیٹی کا اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔