امام زین العابدین ؑ کے یوم شہادت کے موقعہ پر شالیمار سرینگر میں عظیم الشان جلوس ذوالجناح

آغا مجتبیٰ نے امام سجاد ؑ کے سیرت طیبہ اور کردار و عمل کی وضاحت کی
سلسلہ امامت کی چوتھیں کڑی حضرت امام علی ابن الحسین ؑ کے یوم شہادت کے موقعہ پر جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے شالیمار سرینگر میں حسب عمل قدیم مجلس عزا منعقد ہوئی اور نماز ظہرین کے بعد حسب روایت قدیم ذوالجناح شریف کا عظیم الشان جلوس الحاج علی محمد خان آرہ بل شالیمار کے دولت کدہ سے برآمد ہوکر امام باڑہ گلشن علی شالیمار میں اختتام پذیر ہوا نماز ظہرین کی پیشوائی کے بعد عزاداروں کے جمع غفیر سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے حضرت امام زین العابدین ؑ کے سیرت و کردار کے مختلف گوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا کے بعد امام عالی مقام ؑ نے آخری دم تک شہداے کربلا ؑ کی عظیم قربانیوں کے احداف و مقاصد کو اجاگر کرنے کے لئے جس کردار و عمل کے مظاہرہ کیا وہ ہر جحت سے ناگزیر تھا سید الشہدا امام حسین ؑ کے کربلای مشن کو جاویدانی عطا کرنے اور قیامت تک آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ رکھنے میں امام زین العابدین ؑ کا کردار و عمل بنیادی اور کلیدی حثیت رکھتا ہے آپ ؑ نے انتہائی سفاک اور ستم شعار حکمرانوں کے خوف و عطاب سے بے نیاز ہوکر اسلام اور شریعت اسلامی کے تحفظ و ترویج کے لئے ہر محاز جدوجہد جاری رکھی امام سجاد ؑ کا علم و عرفان زہد تقوا سخاوت و رحم دلی تدبر اور حلیمی مسلمانوں کے قلوب و اذہان کو اپنی طرف متوجہ اور متاثر کرتی رہی جس سے خائف ہوکر حکومت وقت نے آپ ؑ کو درجہ شہادت پر پہنچایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔