امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر آغا سید حسن کا ہدیہ تبریک

بڈگام/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی حفظہ اللہ نے مشہد مقدس میں آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کیا ہے جس کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

أَلسَّلٰامُ عَلَیکَ یٰا عَلی اِبنِ موسَی أَلرّضٰآ أَلمُرتَضٰی

ثامن الحجج فرزند رسولۖ، سلطان عرب و عجم حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت اور عشرہ کرامت کے موقع پرامام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری، مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی، مراجع عظام تقلید، علماء کرام اور تمام مومنین عالم کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی

صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔