المصطفیٰ جامع مسجد حسن آباد سرینگر تعمیراتی کمیٹی کا اجلاس، تعمیراتی کام کے موجودہ مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا

بڈگام/ زیر تعمیر المصطفیٰ جامع مسجد حسن آباد سرینگر کی تعمیراتی کمیٹی کا ایک اجلاس انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر منعقد ہوا، اجلاس میں المصطفیٰ جامع مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا اور تعمیراتی کام کے موجودہ مرحلے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے تعمیراتی کمیٹی کے اراکین کے جزبہ خدمت دین کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد ھٰذا ایک بھاری بھرم منصوبہ ہے جس پر ابتدائی تخمینے سے زیادہ لاگت آنے کا اندازہ ہے۔
آغا مجتبیٰ نے اب تک مسجد ھٰذا کی لاگت آمدن اور خرچہ جات کا گوشوارہ پیش کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اس مسجد کی اہمیت اور ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مالی معاونت کریں تاکہ یہ دیرینہ خواب جلد از جلد شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔