اعیادِشعبانیہ کی مناسبت سے آغا سید حسن کا ہدیہ تبریک

(بڈگام) انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تین شعبان نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت، چار شعبان علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت اور پانچ شعبان فرزند رسول حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے امت مسلمہ بالخصوص وابستگان امامت و ولایت کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے دنیائے اسلام کی سربلندی اور جملہ مسلمین کی امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔

آغا سید حسن نے کہا کہ ماہ شعبان المعظم کا پہلا ہفتہ ان برگزیدہ شخصیات کا ہفتہ ولادت ہے جن کے کردار و عمل اور بیش بہا قربانیوں کے طفیل دین و شریعت کا بول بالا اس روئے زمین پر قائم و دائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ ظلم و استبداد کے خلاف نوع بشریت کی مظلومانہ مزاحمت اور صبر و استقامت کا عالی ترین نمونہ ہے دنیا کی ہر قوم بلا لحاظ مذہب و ملت ان برگزیدہ شخصیات کی عظمت اور عقیدت کی قائل ہے۔

دوسری جانب جامع مسجد شہید عارف حسین الحسینی پشاور پاکستان میں ہلاکت خیز خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آغا صاحب نے اس انسانیت سوز سانحہ میں شہید ہوئے معروف شیعہ عالم دین اور مذکورہ جامع مسجد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین ارشاد حسین خلیل اور دیگر درجنوں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔