اسرائلی فورسز کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ ملت اسلامیہ کیلئے سوہان روح

سرینگر/19ستمبر2015/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ و جعفریہ سپریم کونسل آزاد جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطینی مسلمان کو مسجد میں عبادت سے روکنے کیلئے طاقت کے بے جا استعمال کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس ملت اسلامیہ کا قبلہ اول ہے اور فلسطینی مسلمانوں سمیت دنیا کے دیگر مسلمانوں کو مقدس مقام پر عبادت سے روکنے کا اسرائیل کے پاس کوئی جواز نہیں۔ آغا صاحب نے کہا کہ مۂلہ فلسطین کے تئیں دنیائے عرب کے حکمرانوں کی دوغلی پالیسی اسرائیل کو فلسطینیوں پر ظلم و ستم اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ترغیب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور تقدس کی بحالی کیلئے راست اقدام اسلامی ممالک کے حکمرانوں کا دینی اور ملی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں اسلامی سید قلب حسین شالہاری کی وفات پر آغاسید حسن کا اظہار رنج و غمممالک کی تنظیم OIC کو آگے آنا چاہیے۔ دریں اثنا آغا صاحب نے وادی کے ایک سرکردہ اسکالر اور ترجمہ کار سید قلب حسین رضوی شالہاری کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کی ہے۔ سید صاحب نے اپنی ساری زندگی ایران میں اور تاریخ کتب کی فارسی سے اردو میں ترجمہ کاری میں گزاری اور خدام حجاج کی حیثیت سے ہر سال مکہ معظمہ جاکر حاجیوں کی راہنمائی کیا کرتے رہتے تھے۔ اس سال بھی حسب معمول مرحوم حاجیوں کے قافلے کے ساتھ مکہ معظمہ میں مصروف خدمت تھے کہ خالق حقیقی سے جاملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔