ابناء انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے مولائے کائنات کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر شہر خاص لالچوک کے گھنٹہ گھر کے سامنے ایک اسٹال کا اہتمام

(سرینگر)  امیرالمؤمنین(ع)، امام المتقین حضرت علی علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے پرمسرت موقع پر ابناء انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے شہر خاص لالچوک کے گھنٹہ گھر کے سامنے ایک اسٹال کا اہتمام کیا گیا جہاں پر راستہ چلتے لوگوں میں چائے، جوس اور امیر المومنین کی زندگی پر مشتمل بروشرس تقسیم کئے۔

اس سلسلے میں انجمن کے جوان سال ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مھدی اور حجت الاسلام آقای سید ارشد الموسوی صاحب نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین علیہ السلام کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہم سب کو چاہیئے کو ان کی سیرت پر چلتے ہوئے خدمت خلق کرتے ہوئے ان کے لیئے زینت اور ان کی خوشنودی کا باعث بنیں۔

واضح رہے کہ انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کی جانب سے ہر سال کشمیر کے متعدد علاقوں میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں راہ چلتے ہوئے لوگوں میں مختلف قسم کی کھانے کی اشیاء تقسیم کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔