آغا سید حسن نے ہند پاک وزرائے اعظم ملاقات کا خیر مقدم کیا

سرینگر/10جولائی2015/انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور جعفریہ سپریم کونسل آزاد جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ہند پاک وزرائے کے درمیان روس میں ون ٹو ون ملاقات کو ایک تعمیری قدم قراردیتے ہوئے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کے لئے دونوں ممالک پر زور دیا۔

وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے مابین ملاقات میں تمام دو طرفہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کے فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہو ئے آغا صاحب نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ دونوں ممالک کشمیر مسئلے سمیت تمام متنازعہ مسائل کو حل کرنے کیلئے بات چیت کو جاری رکھیں ۔

انہوں نے مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کی شمولیت کونا گزیر قرار دیا۔

اس دوران انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار عبدالقیوم خان کے وفات پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے سردار عتیق اور غمزدہ خاندان سے تعزیت پیش کی ہے۔
سردار قیوم خانی کی سیاسی،سماجی اور اخلاقی خدمات کو خرات عقیدت پیش کرتے ہے آغا صاحب نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہو گیا ہے اس کو پُر کرنا مشکل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔